پشاور(این این آئی)پشاورکینٹ میں فائرنگ کرنیوالے شخص کوچوبیس گھنٹے بعد گرفتارکرلیا ۔ فائرنگ کرنے والا شخص انٹرویو دینے نجی ٹی وی چینل کے دفتر پہنچا تو پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور دفترپہنچ کر دونوں فریقوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاس سے قبل صوبائی حکومت نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے تو پولیس کی آنکھیں بھی کھل گئیں اس دوران سرکاری گاڑی سے فائرنگ کرنے والے شخص کا پتہ اْس وقت چل گیا جب وہ انٹرویو دینے نجی ٹی وی چینل کے دفتر پہنچا تھا ۔ قانون گردی کا مظاہرہ کرنے والے شخص عمران نے پہلے خود کو پولٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی کا محرر ظاہر کیا تاہم بعد میں پتہ چلا کہ وہ کلرک کے عہدے پر فائز تھا اور تین ماہ قبل ملازمت سے نکالا گیا تھا پولیس محرر کرم ایجنسی عمران کی گرفتاری کے لیئے نجی ٹی وی چینل کے دفتر پہنچی اور اْسے گرفتار کر لیا عمران کے مطابق افطاری کا سامان خریدنے بچوں کے ہمراہ بازار گیا تھا راستے میں راستہ مانگنے پر موٹر سائیکل سوار میری گاڑی کے آگے کھڑا ہو گیا ،انکاکہنا تھا کہ میں نہ تودہشت گرد ہوں اورنہ ہی بغیرلائسنس اسلحہ رکھا ہے ،۔دشمنی کی وجہ سے اسلحہ رکھتا ہوں ،ٹی وی پرچینلز معاملہ دیکھ کر خود آ گیا ہوں عمران ادھر دوسرے فریق راحت شاہ کا کہنا تھا کہ افطاری سے ایک گھنٹہ قبل یوٹرن میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی سے اورٹیک پر زبانی ٹکرار ہوئی ٹکرار کے بعد سرکاری ملازم نے ہاتھاپائی کی ،متاثرہ شخص کے مطابق سرکاری ملازم کے بیٹے نے گاڑی سے پستول نکالی اور باپ کو دی سرکاری ملازم کے بیٹے نے جدید ہتھیارسے فائرنگ کی۔۔ کینٹ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے دونوں فریقوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،ملزم کے بیٹے کو بھی پولیس ساتھ لے گئی ذرائع کے مطابق دونوں فریقوں کے افراد کینٹ میں واقع دونوں تھانوں میں موجود ہیں پولیس فریقین کے مابین راضی نامے کی کوششیں کر رہی ہے ۔