لاہور (این این آئی )رائیونڈ فارم ہا ؤس میں پراسرار ہلاکت،قتل یا خودکشی؟ واقعہ نے کھلبلی مچادی، رائیونڈ میں فارم ہا ؤس پر ملازم کی ہلاکت معمہ بن گئی ، اہلخانہ کے مطابق تاج محمد کو قتل کیا گیا جبکہ فارم ہاؤس مالک کے مطابق تاج محمد نے خود کشی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ میں میاں رفیق فارم ہاؤس پر ملازم تاج محمد کی پھندہ لگی لا ش برآمدہوئی ۔مقتول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تاج محمد نے خود کشی نہیں کی بلکہ اسے قتل کیاگیا ہے جبکہ فارم ہاؤس کے مالک میاں رفیق کا کہنا ہے کہ ملازم نے خود کشی کی ہے ۔پولیس کے مطابق تاج محمد خانیوال کا رہائشی ہے ، خود کشی یا قتل کا معمہ حل کرنے کی کو شش کر رہے ہیں جس کے لئے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔