اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پشاور کینٹ میں کھلے عام مسلح غنڈہ گردی کرنے پر پولیٹیکل محرر عمران کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ عمران کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مجھے زد و کوب کر رہا تھا۔ عمران کے کمسن بیٹے نے گاڑی سے آٹو میٹک رائفل نکالی اور ہوائی فائرنگ شروع کر دی تھی۔ پشاور کینٹ کے علاقے میں اوور ٹیکنگ کے تنازعہ پر سرکاری گاڑی میں سوار باپ اور بچوں نے اسلحہ نکال لیا اور ہاتھا پائی کے ساتھ ہی پانچ فائربھی کردیئے لیکن خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ موٹرسائیکل سوار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ کی حدود میں بیکری کے قریب یوٹرن کے معاملے پر موٹرسائیکل سوار سفید کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے اس کے آگے آگیا جس کے بعد سیاہ شیشوں والی اس گاڑی میں سوارجس کا نمبر B5258 ہے ،سے ایک شخص اور دوبچے باہرآگئے اور گالیاں دینے لگے اور پھر ہاتھاپائی کے دوران نہتے موٹرسائیکل سوار سے توتکرار کے بعد بچوں کے والدنے پستول نکال لیا جس کے بعد بچوں نے فوری طورپر حکومت پاکستان کی نمبر پلیٹ لگی گاڑی میں سے آٹومیٹک رائفل نکال لی اور دوفائرکیے جس کے بعدوہاں موجود شہریوں نے بیچ بچاؤ کی کوشش شروع کردی۔ڈی ایس پی کینٹ عارف نے بتایاکہ موٹرسائیکل سوار راحت گلبہار کا رہائشی ہے اور اس کی مدعیت میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیاگیا، درخواست گزار کو زدوکوب بھی کیاگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار معافیاں مانگتا رہا جبکہ بچوں کا کہناتھاکہ والد کے پستول نکالنے کے بعد اپنی حفاظت کیلئے مشین گن نکالی۔واقع سے متعلق موٹرسائیکل سوارراحت نے کہا کہ انصاف نہیں ہورہا، پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج کیا ، ملزم بچ جائیں گے ۔موٹر سائیکل سوا ر نے بتایا کہ کار سواروں کاکہناتھاکہ سامنے کیوں آئے ، اتنا بڑا گناہ نہیں کیا کہ جان سے ہی ماردیاجائے۔ راحت نے بتایاکہ بچے چھوٹے تھے ، ان کے والد پر حیرت ہوئی جس نے روکا نہیں ، مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے اور فائرنگ کے باوجود اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا۔دوسری جانب ایس پی کینٹ کاشف ذوالفقار نے بتایاکہ بہرحال گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے اس کے رجسٹریشن نمبر کا پتہ لگا لیا گیا ہے اور جلد اس کے مالک کا پتہ لگا لیا جائے گا۔ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جلد ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے ،اور واقع میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے کاحکم دیدیا ہے۔
اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑ گئی‘پشاور سے بڑی خبر آگئی‘ عمران کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
حکومت نے پرسنل بیگیج گاڑی امپورٹ اسکیم ختم کر دی















































