ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

چین اور پاکستان کے درمیان راہداری کا یہ پہلا عملی منصوبہ ہو گا

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا پہلا ہائے وے پراجیکٹ پاکستان میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ( اے آئی آئی بی ) اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک ( اے ڈی بی )کے تعاون سے شروع کردیا گیا ہے جو کہ دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کا پہلا منصوبہ ہو گا ،اس منصوبے میں اے ڈی بی ایک تیسری پارٹی کی شرکت سے تعاون کررہا ہے ، یہ منصوبہ یورپ اور ایشیاء کے درمیان قدیم تجارتی راستے پر مکمل کیا جارہا ہے جس نے اب خواب سے حقیقت کی طرف سفر کا آغاز کر دیا ہے ، اس منصوبے کا خیال سب سے پہلے چین کے صدر ژی جن پنگ نے پیش کیا تھا ،
یہ منصوبہ سلک روڈ اکنامک بیلٹ اور اکیسویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ کے منصوبے پر مشتمل ہے جو چین کے مشرقی ساحل کو مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور مغربی یورپ سے منسلک کردیتا ہے ، یہ منصوبہ دنیا کے بیشتر ممالک کے مفاد ، خوشحالی اور ترقی کا ضامن ہے جو بتدریج ایک حقیقت بن کر ابھر آئے گا ۔ اے آئی آئی بی ،اے ڈی بی اور چین نے بیس ممالک کے ساتھ پیداواری استعداد میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں جس سے سو ارب ڈالر کے فنڈ حاصل ہوں گے ، گذشتہ سال چینی کمپنیوں نے ان ممالک میں براہ راست سرمایہ کاری پر 15ارب ڈالر خرچ کئے ہیں ،ان منصوبوں کے راستے پر بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبے بھی مکمل کئے جائیں گے جن میں سے بعض پر کام جاری ہے جبکہ دیگر پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا جن میں ہنگری سربیا ریلوے اور جکارتہ بنڈون تیز رفتار ریل کا منصوبہ شامل ہے ۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…