ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

پرویز رشید نے خورشید شاہ کے ایک مرتبہ پھر گھٹنے چھو لئے، میں ایسا کیو ں کر تا ہو ں؟ دل کی بات بتا ہی دی

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات میں ایک مرتبہ پھر احتراماً ان کے گھٹنے چھو لئے، سید خورشید شاہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے موجود میڈیانمائندوں سے درخواست کی کہ اسے منفی رنگ نہ دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیر اطلاعات پرویز رشید اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ سے ملاقات کیلئے اپنے چیمبر سے نکلے تو انہوں نے لابی میں کھڑے اخبار نویسوں سے سید خورشید شاہ بارے پوچھا جس پر صحافیوں نے بتایا کہ وہ اپنے چیمبر میں موجود ہیں، وزیر اطلاعات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آ جائیں، آپ کی ایک اور اچھی تصویر بن جائے گی، وزیر اطلاعات جب اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں پہنچتے تو انہوں نے ایک بار پھر احتراماً اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے گھٹنے چھو لئے، وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ میں میڈیا کے سامنے آج دوبارہ شاہ صاحب سے ملنے آیا ہوں، خورشید شاہ صاحب سے احتراماً جھک کر ملتا ہوں، میڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ بزدل نہیں ہوں جیسا بھی ہوں سب کے سامنے ہوں۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سینیٹر پرویزرشید جب بھی ملتے ہیں تو احترام سے ملتے ہیں، جو ہماری اسلامی روایات میں شامل ہے، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میڈیا سے درخواست ہے کہ اسے منفی تاثر نہ دیا جائے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…