اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

17 جون کا دنگل‘ حکومت نے بھی کمر کس لی‘ بڑی خبر آ گئی

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے طاہر القادری اور ممکنہ حالات سے نمٹنے کی تیاری کر لی‘تفصیل کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ افراد کی ہلاکتوں کیخلاف دھرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ حکومت نے دھرنے کے موقع پر طاہر القادری کو فول پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے‘ دوسری جانب آٹھ ماہ بعد پاکستان واپس لوٹنے پر طاہر القادری نے کارکنان سے دھرنے کی تیاریاں کرنے کا کہہ دیا۔مال روڈ لاہور پر چیئرنگ کراس سے ریگل چوک تک پی اے ٹی کے دھرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔نجی بنک کے سامنے طاہر القادری کا سٹیج تیار کرلیا گیا ہے جبکہ دھرنے کے شرکا کے لیے ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں البتہ خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ انکلوژر ہیں۔لوڈ شیڈنگ سے دھرنا متاثر نہ ہو اس کے لیے پیشگی اقدامات کے طور پر جنریٹرز بھی لگا دئے گئے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے اسلام آباد دھرنے میں استعمال کیا جانے والا کنٹینر ہی لاہور دھرنے میں استعمال کیا جائے گا جس کا مرمتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔کنٹینر میں آرام دہ صوفے ، فلی ائیرکنڈیشنڈ ہال ، لائبریری ، کچن اور واش روم کی سہولت موجود ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کنٹینر بم پروف بنایا گیا ہے۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…