پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

ریحام خان نے ’علیحدگی‘ کے بعد نیا محاذ کھول دیا

datetime 17  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) عمران خان کی سابق اہلیہ اور معروف میڈیا پرسن ریحام خان نے نجی ٹی وی سے علیحدگی کے بعد نیا محاذ کھول دیا، ریحام خان کو جیسے ہی نجی ٹی وی نے نوکری سے فارغ کیا انہیں ’’نیو ٹی وی‘‘ میں برائیاں نظر آنے لگیں‘ ریحام خان نے نیو ٹی وی انتظامیہ کے نام ایک حدیث ٹویٹر پر لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ان لوگوں کیلئے ہے جو اپنے ملازمین کو تنخواہیں بھی ادا نہیں کرتے۔ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک اور پیغام میں کہا کہ ’’مجھے دو ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ‘‘۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ریحام خان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد بھی الزام تراشی پر اتر آئی تھیں ، واضح رہے کہ تا حال نیو ٹی وی کی جانب سے ریحام خان کے نئے الزامات بارے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ ریحام خان کو نجی ٹی وی کی جانب سے کیوں فارغ کیا گیا تھا اسے مندرجہ ذیل سطور میں پڑھا جا سکتا ہے۔
پاکستانی میڈیا پرسن ریحام خان اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب انہوں نے عمران خان سے شادی کی لیکن بدقسمتی سے یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور ان میں طلاق ہو گئی، عمران خان سے شادی کے بعد ریحام خان ایک انٹرنیشنل شخصیت بن گئیں اور انہیں ملکی و غیر ملکی میڈیا نے بھرپور کوریج دی،جب عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق ہوئی تو ایک بار پھر مختلف نجی ٹی وی چینلز نے ریحام کو پروگرامز کرنے کی آفرز کیں لیکن معاملات طے نہ ہونے پر انہوں نے سب کو چینلز کو ٹھکرا کر 50 لاکھ روپے ماہوار پر ’’نیو ٹی وی‘‘ جوائن کر لیا اور عمران خان کے موٹو’’تبدیلی‘‘ کے نام پر پروگرام شروع کر دیا۔
یہ تصور کیا جا رہا تھا کہ ریحام خان کی شہرت کی وجہ سے نجی ٹی وی چینل کو اہم کامیابیاں حاصل ہوں گی اور وہ عوامی توجہ حاصل کر سکے گا۔ لیکن نجی ٹی وی کے خواب اس وقت چکنا چور ہو گئے جب عوام نے ریحام خان کو ان کے پروگرام ’’تبدیلی ‘‘ سمیت مسترد کر دیا۔ ریحام خان کے پروگرام فلاپ ہونے کی وجہ پاکستان تحریک انصاف کا بائیکاٹ اور نامور سیاستدانوں کا ’’تبدیلی‘‘ میں شمولیت میں عدم دلچسپی تھا۔ ریحام خان کو پروگرام کی ریٹنگ دن بدن گرنے پر متعدد بار نجی ٹی وی کی جانب سے مطلع کیا جاتا رہا لیکن انہوں نے اس پر کوئی توجہ نہ دی ‘ یہ بھی اطلاعات تھیں کہ ان کے پروگرام کا سٹاف ان سے یکسر نالاں تھا کیونکہ ان کا رویہ ٹھیک نہ تھا اور وہ ہمیشہ اپنی مرضی کرتی تھیں۔ ریحام کی مکمل طور پر عدم توجہی کی وجہ سے ان کا پروگرام ’’تبدیلی‘‘ مسلسل خسارے میں جانے لگا جس سے نجی ٹی وی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ نجی ٹی وی چینل کی انتظامیہ نے جب حالات کا عمیق نظری سے جائزہ لیا تو انہوں نے مزید ’’بوجھ‘‘ اٹھانے سے انکار کر دیا اور ریحام خان کو ٹی وی سے فارغ کر دیا۔ ریحام خان کو لندن جانے سے قبل انہیں نوکری سے برخاستگی کی اطلاع دے دی گئی تھی جس پر وہ اپنے بچوں کے پاس لندن روانہ ہو گئیں۔

 

twweet_1

 

reham khan

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…