اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) سینئر تجزیہ نگار نے نجی ٹی وی پروگرام میں حیرت انگیز انکشافات کر دیئے، سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ ملک کے اہم ترین سینئر سیاستدان طویل عرصے سے منظر نامے سے غائب ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کہاں گئے کسی کو معلوم نہیں، آخری اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے سابق صدر زرداری سے لندن سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد سے ان کی کوئی اطلاع نہیں۔ آخری ملاقات میں سابق صدر زرداری کو مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کا پیغام دیا تھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ مولانا فضل الرحمن کے بارے میں کوئی اطلاع کیوں نہیں اور وہ کہاں ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مولانا صاحب اگر آپ ہمیں سن رہے ہیں تو ایک پیغام بھجوا کر ہمیں اپنی خیریت سے ہی آگاہ کر دیں۔ مزید برآں ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مریم نواز شریف نے اپنے ہاتھوں سے اپنا سیاسی کیریئر خود ختم کیا ہے اور ان کا سیاست سے کردار ختم ہو گیا ہے۔