کراچی (مانیٹر نگ نیو ز ) ماہر ین مو سمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹو ں میں ملک کے بیشتر علا قو ں میں مو سم گر م اور خشک رہے گا تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علا قو ں میں چند مقا ما ت پر تیز ہوا ئو ں اور گر ج چمک کے سا تھ با رش ہو سکتی ہے۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور جنوب مغربی سمندری ہوا 25 سے 45 فی کلومیٹر کی رفتار تک چلنے امکان ہے ۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔ اندرون سندھ موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ بے نظیر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ ، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ ، دادو اور سکھر میں درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ ، حیدر آباد اور میرپور خاص میں درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ اور بدین میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔ سب سے زیا دہ با رش پنجا ب میں ریکا رڈ کی گئی ہے