اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) میں خوشیوں کا سماں، جمعیت علمائے اسلام(ف) کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر جان اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی‘ جان اچکزئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہرے کے ہمراہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری جیسے منصوبے کی تکمیل کے لئے ثناء اللہ زہری جیسے رہنماؤں کی ضرورت ہے، جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک بھر میں تیزی سے ترقیاتی کام کر رہی ہے خاص طور پر پہلے بار بلوچستان میں بہت کام کئے جا رہے ہیں۔ جان اچکزئی کی (ن) لیگ میں شمولیت کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ امید ہے جان اچکزئی بلوچستان کیلئے توانائیاں صرف کریں گے۔