ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

بڑی سیاسی پارٹی کے کارکنوں کا غیر ملکی ایجنسی سے دہشت گردی کی تربیت لینے کا اعتراف،بیان نے کھلبلی مچا دی

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے 2 زیر حراست کارکنوں فہیم عرف مرچی اور ناصر عرف کھجی نے عدالت کے روبرو اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی ایجنسی را سے دہشت گردی کی تربیت لی ہے،سندھ ہائی کورٹ میں دھماکا خیز مواد رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران گارڈن سے گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن فہیم مرچی اور ناصر کھجی نے اپنے اقبالی بیان میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ہے، انہوں نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتیں کیں جن کے لئے انہیں اسلحہ سعید بھرم فراہم کرتا تھا، جبکہ وارداتوں کے بعد وہ اسلحہ ایک خالی پلاٹ میں چھپا دیا جاتا تھا، ملزمان نے دھماکا خیز مواد رکھنے کا بھی اعتراف کیا ہے عدالت نے اعترافی بیان کے بعد ملزمان کو جیل بھیج دیا،واضح رہے کہ ملزمان کو رواں سال فروری میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران گارڈن سے گرفتارکیا تھا، جبکہ رینجرز ترجمان کرنل شاہد نے بیان دیا تھا کہ فہیم ، ناصر اور ریاض 1994 میں کراچی سے سری لنکا اور پھر براستہ بینکاک بھارت گئے تھے جہاں انہوں نے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…