اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

اہم اعلان ہو گیا ، طاہر القادری نے کارکنوں کو پہنچنے کا حکم دے دیا

datetime 17  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ کارکن یوم شہداء کی تقریب میں شرکت کیلئے مال روڈ لاہور پہنچیں ،شہداء کو انصاف دلوانے کیلئے اہم اعلان ہو گا، ہم اپنے شہیدوں کو بھولے اور نہ ہی قاتلوں کو معاف کریں گے،دو سال کے بعد بھی انصاف نہیں ملا ،بے گناہوں کو مارنے اور ملکی خزانہ بے دردی سے لوٹنے والے انجام کو پہنچیں گے،اسمبلیاں ،تھانے اورکچہریاں کاروباری مارکیٹیں بن چکیں جہاں صرف انصاف کا خون اور ضمیروں کے سودے ہوتے ہیں ،موجودہ نام نہاد جمہوری نظام غریب کی آہوں اور مظلوموں کی سسکیوں پر کھڑا ہے،جمہوریت کے نام پر جاری یہ تماشہ مزید نہیں چلے گا،مال روڈ کا دھرنا مظلوموں کو انصاف دلوانے اور قاتلوں کو پھندوں تک پہنچانے کیلئے ہے ۔سربراہ عوامی تحریک سے گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہوں نے انصاف کیلئے عوامی تحریک کے احتجاجی دھرنے کی مکمل حمایت کی، سراج الحق نے سربراہ عوامی تحریک کو یقین دلایا کہ ظلم کے نظام کے خاتمے اور مظلوموں کو انصاف دلوانے کیلئے جماعت اسلامی ان کے ساتھ ہے جب تک ظلم اور کرپشن ہے پاکستان کی تشکیل کے مقاصد پورے نہیں ہونگے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما چودھری سرور نے بھی سربراہ عوامی تحریک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں ڈاکٹر حسن محی الدین، خرم نوازگنڈاپور، خواجہ عامر فرید کوریجہ، فیاض وڑائچ و دیگر رہنما شریک تھے۔چودھری سرور نے بھی شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے عوامی تحریک کے دھرنے اور ڈاکٹر طاہر القادری کے موقف کی مکمل حمایت کی ۔چودھری سرور نے کہا کہ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ سرکاری فورس دن دہاڑے بے گناہوں کو قتل کرے اور پھر اس کی ایف آئی آر بھی درج نہ ہو اور درجنوں مظلوم اور مقتول انصاف سے محروم رہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ظلم اور ناانصافی سے نجات دلوانے کیلئے ایک فیصلہ کن عوامی سیاسی تحریک اور جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ق لیگ کے رہنما میاں عمران مسعود نے بھی سربراہ عوامی تحریک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور یوم شہداء کی تقریب میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔گزشتہ روز سربراہ عوامی تحریک سے سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران نے بھی ملاقات کی اور 17 جون کے دھرنے کے انتظامات کے حوالے سے مکمل رپورٹ دی ۔سربراہ عوامی تحریک نے انتظامات اور شرکاء کی شرکت کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نوراللہ صدیقی نے کہا کہ مال روڈ کے تاجر بلا شبہ اپنے دکانیں کھلی رکھیں، عوامی تحریک کے کارکن ان کی حفاظت بھی کریں گے اور خریداری بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مال روڈ کے تاجر حکومت کے کسی بہکاوے میں نہ آئیں ، یہ 14 بے گناہوں کے خون کا معاملہ ہے، تاجر برادری بھی اس احتجاج میں شریک ہو کر مظلوموں، مقتولوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں ۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار مال روڈ پر احتجاج کے ساتھ ساتھ نمازیں بھی ادا ہونگی، تراویح بھی ادا ہو گی اور درود و سلام کی صدائیں بھی سربلند ہونگی ۔یہ دھرنا ملک ،مال روڈ اور اس کے تاجروں کیلئے خیر و برکت کا باعث بنے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…