ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

سیدہ خدیجتہ الکبریؓ کا یوم وفات عقیدت واحترام سے منایاگیا

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اہل سنت والجماعت کے تحت ام المومنین سیدہ خدیجۃ الکبر یؓ کا یوم وفات ملک بھر میں انتہائی عقیدت وا حترام سے منایا گیا کراچی میں مرکز اہل سنت جامع مسجد صدیق اکبرؓ میں سیدہ خدیجہؓ کے یوم وفات کی مناسبت سے سیرت سیدہ خدیجہؓ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے اہل سنت والجماعت کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر اہل سنت والجماعت کراچی علامہ رب نواز حنفی ، علامہ تاج محمد حنفی ، سید محی الدین شاہ ، مولانا خالد محمود ، مولانا عادل عمر، قاری عبد الشکور، امیر فضل خالق ، محمد کامران اور دیگر کا کہنا تھا کہ سیدہ خدیجۃ الکبر یؓ عورتوں میں سب سے پہلے نبی مکرم ﷺ کی تصدیق کرنے والی عظیم خاتون تھیں ، سیدہ خدیجہؓ نے اپنا تمام مال دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے وقف کردیا تھا ، سیدہ خدیجہؓ کی حیات طیبہ عورتوں کیلئے مشعل راہ ہے ، وہ نبی مکرم ﷺ کی عظیم محسنہ ہیں جنہوں نے تن تنہا نبی ﷺ کا ساتھ دیا، یہ اعزاز سیدہ خدیجہؓ کے ساتھ ہی خاص ہے کہ وہ نبی رحمت ﷺ کی پہلی زوجہ منتخب ہوئی ان کا کہنا تھا کہ عورتیں اگر اپنے گھرانوں اور خاندانوں کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہیں تو حضرت خدیجہؓ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہوجائیں گھر پر سکون اور خاندانوں کی ناچاقیاں ختم ہوجائیں گی ، مسلمان عورتیں اداکاراؤں اور گلوکاراؤں کو نہیں بلکہ امہات المومنین کو اپنا آئیڈیل بنائیں، پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا سیدہ خدیجہؓ سمیت تمام امہات المومنینؓ اور صحابیات رسولؓ کے فضائل ومناقت اور سیرت و کردار معاشرے تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں تو اس سے بڑی اور خوشگوار تبدیلی پیدا ہوگی ۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…