اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

رینجرز نے ڈاکٹر عاصم سے آصف زرداری اور اویس مظفر ٹپی کے خلاف بیان کیسے لیا ،سچ سامنے آ گیا

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی )سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل انور منصور خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کو خواب آور گولیاں کھلا کر آصف زرداری اور اویس مظفر ٹپی کے خلاف بیان لیا ۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈاکٹر عاصم کے ویڈیو بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے وکیل انور منصور خان نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو خواب آور دوا کھلا کر ویڈیو بیان لیا گیا۔ڈاکٹر عاصم کو بالکل اندازہ نہیں ہے کہ گزشتہ روز لیک ہونے والی ویڈیو میں انہوں نے کیا کہا ہے ۔ انکا کہنا تھاکہ ویڈیو بیان سامنے آنے کی ٹائمنگ بہت اہم ہے جس کی دو بنیادی وجہ ہیں ایک تو پرسوں انکا کیس لگنا ہے اور دوسرا پاناما لیکس سے عوام کی توجہ ہٹا نا ہے تاکہ لوگ یہ سمجھیں کہ دوسری سیاسی پارٹیاں کرپشن میں ملوث ہیں۔ویڈیو لیک ہونے پر میرا شک وفاقی حکومت اور سندھ رینجرز دونوں پر ہے ۔سندھ رینجرز کے پاس ویڈیو کے ملکیتی حقوق ہیں یہ وہیں سے لیک ہوسکتی ہے اسکے علاوہ کوئی دوسری جگہ نہیں۔‎



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…