ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

عید کے بعد کنٹینر پر کو ن میرے ساتھ ہو گا؟ عمران خان نے نام بتا دیا

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے اگست میں میرے ساتھ والے کنٹینر پر بلاول بھٹو بھی موجود ہوں ‘(ن) لیگ کو عید تک کا ٹائم دیں گے اگر وہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پہلے دھر نے سے زیادہ احتجاج ہوگا اور اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے ‘نوازشر یف کی وزارت اعظمی خطر ے میں ہے ‘سب سے پہلے میرا اور نوازشر یف کا احتساب کیا جائے میں اس کیلئے تیارہوں ۔ اپنے انٹر ویو میں عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف کی وزارت عظمی خطرے میں ہے ،حکومت کو عید تک کاموقع دیں گے اگر معاملات ٹھیک نہ ہوئے تو اس بار دھرنے سے بڑا احتجاج ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی لیڈر اپنے آپ کو بادشا سمجھیں تو جمہوریت کہاں رہ جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگست کے مہینے میں دھرنے کے وہی دن نظر آرہے ہیں ،اسلام آباد دھرنے نے ہمیں احتجاج کی سائنس سکھا دی ہے ،پارٹی کارکنوں اور رہنماں کی دھرنے میں ٹریننگ ہوگئی ہے،اس بار ماضی سے بڑا احتجاج ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کا احتساب سب سے پہلے ہونا چاہیے ،نواز شریف کے ساتھ میرا بھی احتساب کر لیا جائے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کون سی پارٹی ہے جس میں آپس میں لڑائی نہیں ہوتی اختلاف پر لوگ پارٹی سے نکل سکتے ہیں ایم کیو ایم تو پارٹی سے نکالنے کے ساتھ دنیا سے فارغ کردیتی تھی ۔عمران خان سے جب انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا یہ ممکن ہو سکتا ہے جب اگست میں آپ حکومت مخالف احتجاج کے دوران کنٹینر پر ہوں اور ساتھ والے کنٹینر بلاول بھٹو بھی موجود ہوں ؟توا سکے جواب میں عمران خان نے کہا ہو سکتا ہے کیونکہ ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن ) لیگ والے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے بنائے جانے والے ضابطہ کار سے نواز شریف کا نام نکلوانا چاہتی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری پارٹی فاشسٹ پارٹی نہیں اس لئے پارٹی میں اختلافات اور چھوٹی موٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں ۔ کونسی پارٹی ہے جس میں لڑائی نہیں ہوتی اختلافات پر لوگ پارٹی سے نکل سکتے ہیں ۔ پارٹی کے کارکنوں اور لیڈر شپ کی دھرنے میں ٹریننگ ہو گئی ہے اب پھر مجھے اگست کے مہینے میں دھرنے کے وہی دن نظر آرہے ہیں اس بار دھرنے سے بڑا احتجاج ہو گا ۔ حکومت نیب میں اس شحص کو لاتی ہے جو اس کے نیچے ہو اور پھر نیب خود بارگین کرکے پیسہ کماتا ہے انہوں نے کہا کہ اربوں کی کرپشن کرکے ملے سے باہر لے جانے والے ایوانوں میں بیٹھے ہیں۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…