لاہور(آئی این پی) وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری جیسے لوگوں کا پاکستان کے سپہ سالار کو اپنے ذاتی اوربیجا معاملات میں گھسیٹنا انتہائی گھٹیا اورغیرقانونی ہے‘شیخ رشید ہرسال عید قربان سے قبل قربانی کی بات کرتے ہیں اور جب کچھ نہیں ہوتا توپھر ڈھٹائی سے نئی تاریخیں دینا شروع کردیتے ہیں۔جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کا مقدمہ آرمی چیف کے کہنے پردرج نہیں کیا گیا ‘ڈاکٹر طاہرالقادری غلط بیانی کر رہے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرعلامہ طاہر القادری نے آٹھ ماہ بعد پاکستان آمد پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف سے انصاف دلانے کے مطالبے پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ خان نے کہا کہ پاکستان کے سپہ سالار کو اپنے ذاتی اوربیجا معاملات میں گھسیٹنا انتہائی گھٹیا اورغیرقانونی ہے۔ اس کی اتنی اہمیت نہیں کہ آئی ایس پی آر اس کی تردید کرتارانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ ایک طرف عوامی تحریک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیسامنے پیش نہیں ہوئی تو دوسری جانب ان کے و کلا عدالت میں ہر پیشی میں جاتے ہیں‘ طاہرالقادری بھی میر ے سامنے بیٹھ جائیں ،شہبازشریف بھی اور ہم حلفیہ بیان دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ہرسال عید قربان سے قبل قربانی کی بات کرتے ہیں اور جب کچھ نہیں ہوتا توپھر ڈھٹائی سے نئی تاریخیں دینا شروع کردیتے ہیں۔