اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

سابق وزیر اعلیٰ کے گھر کے قریب دھماکہ

datetime 16  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی کے گھر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ایس پی آپریشنز مردان سفی اللہ گنڈا پور کے مطابق سابق وزیراعلیٰ امیر حیدرخان ہوتی کے گھر کے قریب اکبر پھاٹک پر ٹریفک پولیس چوکی میں لگی چھتری میں رات میں کسی وقت بم نصب کیا گیا تھا۔ مذکورہ چھتری کو ٹریفک پولیس اہلکار دھوپ سے بچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک راہگیر زخمی ہوا، جسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) مردان منتقل کردیا گیا۔ ایس پی آپریشنز کے مطابق واقعے میں 500 گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے علاقے کو سیل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ امیر حیدر خان ہوتی کو فروری 2013 میں بھی مردان کے قریب خود کش حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…