لاہور ( این این آئی) لاہور کے علاقہ بھاٹی گیٹ میں خاتون کی خودکشی کا معمہ حل ہو گیا، مقتولہ سعدیہ کو اسکے آشنا وکیل نے قتل کر کے خودکشی کا ڈرامہ رچایا تھا۔تفصیلات کے مطابق چار بچوں کی ماں سعدیہ کی لاش 3 جون کو اسکے گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور مقتولہ کے موبائل ریکارڈ سے قتل میں ملوث ملزم عبدالرف کو گرفتار کر لیا۔ جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم وکیل ہے جس نے مقتولہ کو پہلے شوہر سے عدالت کے ذریعے طلاق دلوائی۔ مقتولہ سعدیہ ملزم کو شادی پر مجبور کرتی رہی جس پر اس نے یہ سنگین اقدام کیا۔