ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

افغان بھائیوں کیلئے اپنے منہ کا نوالہ تقسیم کیا اور اب وہ۔۔۔ قبائلی ملکان نے اہم اعلان کردیا

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر ایجنسی کے قبائلی ملکان نے واضح کیاہے کہ افغان فورسز کی جارحیت کیخلاف تمام قبائلی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مسئلے کے حل کیلئے سفارتی سطح پر مذاکرات کاراستہ اپنایاجائے۔ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک ظاہر شاہ آفریدی،قبائلی رہنماء ملک دوران گل‘دن خالد‘فیضل اللہ جان‘وارث کان‘عبدالر رزاق خان‘امان اللہ‘تاج محمد‘سمیع اللہ آفریدی‘اکرام خان‘خالد خان‘مقدر خان‘زینت خان‘جمیل ادم خیل اور دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور اپنی سلامتی اور دفاع کا پورا حق رکھتا ہے‘افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی حدود میں کی جانے والی فائرنگ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے اور قبائلیوں کی ہمدردیاں اور وفاداریاں پاک فوج اور عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان پر روسی جارحیت کے بعد جب افغان عوام نے پاکستان کی جانب ہجرت کی تو پاکستانی عوام نے ان کا کھلے دل سے استقبال کیا خصوصاًقبائل نے ان کو مہمان نوازی سے نوازا اور انہیں رہنے کیلئے جگہ اور روزگار فراہم کرکے اپنے منہ کا نوالہ تقسیم کیا اور ان عوام کا بوجھ مسلسل اپنے کندھوں پر برداشت کیا۔انہوں نے افغان حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کی خاتمے اور مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کیلئے سفارتی سطح پر مذکرات کاآغاز کریں بصورت دیگر ایک کروڑ قبائلی عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوکر افغان فورسرز کا منہ توڑ جواب دیگی۔



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…