اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے میجر کی شہادت پر افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔افغان سفیر حضرت عمر زخیل وال کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے بلااشتعال فائرنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کے مطابق طورخم بارڈر پر گیٹ کی تعمیر افغان حکومت کے ساتھ کسی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں اور بامعنی مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالا جانا چاہیے۔