اسلام آباد (این این آئی)پاک افغان کشیدگی،حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف (آج) جمعرات کو ایوان بالا میں پاک افغان سرحد پر کشیدگی کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ بدھ کو چیئرمین سینٹ نے اجلاس کے دوران قائد ایوان راجہ ظفر الحق سے کہا کہ وزیر دفاع کو ایوان میں بلایا جائے اور پاک افغان سرحد پر اس وقت جو صورتحال ہے اس حوالے سے ارکان کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے جس کے بعد خواجہ آصف ایوان میں پہنچ گئے۔ تاہم انہوں نے درخواست کی کہ انہیں ایک دن کا موقع دیا جائے جمعرات کو وہ ایوان کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔