اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کے خلاف سماجی کارکن ماروی سرمد کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے اور نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام پرتھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،مقدمہ زیر دفعہ 354اور506 درج کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں سینیٹر حافظ حمد اللہ اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے خلاف لرائی جھگڑے پر ماروی سرمد نے درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ سینیٹر حمد اللہ نے انہیں دھمکیاں دیں اور نازیباالفاظ استعمال کئے ۔ پولیس نے ماروی سرمد کی درخواست پر لیگل برانچ سے رائے لی اور چار روز کے بعد مقدمہ درج کیا ہے ، پولیس نے درخواست موصول ہوتے ہی سینیٹر حمد اللہ کے خلاف رپورٹ درج کی تھی جس کی کاپی چیئرمین سینیٹ کو بھی ارسال کی گئی تھی ۔ تھانہ کوہسار میں درج کئے گئے مقدمہ نمبر237 زیر دفعہ354اور506درج کیا گیا ہے ۔