اسلام آباد (این این آئی) پن بجلی کی 14 جاری اور 2 نئی سکیموں پر مجموعی طور پر ایک کھرب 63 ارب 45 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ جمعہ کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے مطابق دیامر ۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 14 ارب روپے، دیامر ۔ بھاشا ڈیم منصوبے کی لاٹ 1 سے 5 تک کے لئے 18 ارب 36 کروڑ روپے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 42 ارب 17 کروڑ 70 لاکھ روپے، منگلا ہائیڈرو ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے لئے 6 کروڑ 70 لاکھ روپے، گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 2 ارب 72 کروڑ 90 لاکھ روپے، خیال خواڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 3 ارب 3 کروڑ 80 لاکھ روپے، نیلم ۔ جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 61 ارب 45 کروڑ 30 لاکھ روپے، منگلا پاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لئے 3 ارب 99 کروڑ 50 لاکھ روپے، تربیلا IV توسیعی منصوبے کے لئے 16 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ روپے، تھاکوٹ ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے 33 کروڑ روپے، ورسک ہائیڈرو الیکٹرک پاور سٹیشن کی بحالی کے لئے 45 کروڑ 70 لاکھ روپے، چترال ہائیڈرل پاور سٹیشن کے لئے 7 کروڑ روپے اور کرم پاور ہاؤس کی اپ گریڈیشن کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جاری منصوبوں پر ایک کھرب 63 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ روپے اور نئی سکیموں پر 17 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔
پانی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں کیلئے ایک کھرب 63 ارب 45 کروڑ کااعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
-
شدید بارشیں، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات کی اہم پیشنگوئی
-
نوجوانوں میں غذائی نالی کے کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے، ماہرین صحت نے وجہ بھی بتا دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ججز کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی پیشرفت
-
ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا
-
الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، ”بڑا فیصلہ” ہو گیا
-
بیوی کے ناجائزتعلقات پتہ چلنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی
-
وزیراعظم نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو بڑی خوشخبری سنادی
-
باقاعدگی سے نماز پڑھتی ہوں، غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ
-
پولیس ٹیم پر گائوں والوں کا حملہ اور فائرنگ، ڈی ایس پی کے گن مین اور خاتون اہلکار سمیت 11 زخمی
-
شوہر نے دوسری شادی کے لیے جواری کو پیسے دے کر بیوی کو راستے سے ہٹوا دیا، واقعے سے پہلے زیادتی بھی کی...
-
شیشہ کیفے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا عہدیدار جاں بحق



















































