جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

خیبرپختونخواسے لاپتہ ہونے والاسات سالہ بچہ بھارتی علاقے راجھستان میں ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ(این این آئی)چار سدہ سے دو سال قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی بھارت کے علاقے راجھستان میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ٗبچے کے والدین نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے مدد کی اپیل کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاپتہ بچے کے رشتہ داروں نے تصدیق کی کہ دو سال قبل چار سدہ کے علاقے سرداریاب سے لاپتہ ہونے والے بچے 5 سالہ طفیل اسماعیل جس کی موجودہ عمر 7 سال ہے، بھارت کی ریاست راجھستان میں گنگا نگر پولیس اسٹیشن میں موجود ہے۔لاپتہ پاکستانی بچے کے رشتہ داروں کو اس کی بھارت میں موجودگی کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے ملی۔طفیل اسماعیل کے والد ظفر علی کے مطابق ایک بھارتی سماجی کارکن سوجیوا پریرا نے گنگا نگر پولیس اسٹیشن سے ان کے بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور ساتھ ہی اس بچے کی شناخت کرنے کیلئے کہا تھا جس کے بعد بچے کے ایک عزیزجو سعودی عرب میں مقیم ہیں، نے اس کی شناخت طفیل اسماعیل کے نام سے کی اور اس کی تصویر کے ساتھ موجود فون نمبر پر رابطہ کیا، جس پر انھیں بتایا گیا کہ طفیل راجستان کے گنگا نگر پولیس اسٹیشن میں موجود ہے۔ظفر علی کے مطابق وہ چارسدہ میں سرداریاب سے ترناب کے علاقے میں اپنی رہائش منتقل کررہے تھے کہ 9 جون 2014 کو ان کا بیٹا طفیل لاپتہ ہوگیا۔طفیل اسماعیل کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر 10 جون 2014 کو چار سدہ کے فہرانگ پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی تھی۔طفیل کے والد کے مطابق انھوں نے اپنے بیٹے کی تلاش کیلئے بہت کوششیں کی تاہم اس کا پتہ نہ چل سکا۔ظفر علی نے بتایا کہ دو ماہ قبل انھیں اطلاع ملی تھی کہ ان کا بیٹا زندہ ہے اور بھارت میں موجود ہے تاہم انھیں یہ نہیں معلوم کہ اس کو پاکستان واپس لانے کیلئے کیا قانونی طریقہ اختیار کیا جائے گا۔طفیل اسماعیل کے خاندان نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی کہ بچے کی گھر واپسی کیلئے ان کی مدد کی جائے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…