جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پاکستان ایشین ٹائیگر ،چینی سفیرنے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی )پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کی گنجائش میں اضافہ کیا جا رہا ہے ،اقتصادی راہداری کے منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پورا ہو جائے گا،پاکستان اور چین افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل میں تعاون کر رہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری ذرائع ابلاغ کو مشترکہ انٹرویو میں کیا ۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری سے توانائی، انفراسٹرکچر اور گوادر پورٹ کی ترقی ممکن ہوگی۔تعاون کے اس لائحہ عمل کے تحت توانائی کے بڑے منصوبے زیر تعمیر ہیں جن سے پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اقتصادی راہداری کے اہم منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ شاہراہ قراقرم، لاہور کراچی موٹر وے اور فائبر کیبل کا رابطہ اہم منصوبے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ کی گنجائش میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے اور گوادر فری زونز کی تعمیر کے آغاز کے علاوہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔چین ،پاکستان اقتصادی راہداری، معاشی، ترقی اور اقتصادی روابط کے حوالے سے پورے خطے کے لیے فائدہ مند ہے۔دوطرفہ تجارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تجارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی سالانہ شرح ترقی 80.03 فیصد ہے۔ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین سب سے بڑا ملک ہے۔افغانستان میں امن لانے کے لیے کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل میں تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی افواج کے درمیان انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیاب کوششوں قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل تعاون کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…