جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

لاہور،لاپتہ ہونیوالے بچوں کی لاشیں ایسی جگہ سے برآمد کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)کوٹ لکھپت کے علاقہ سے جمعرات کے روز لا پتہ ہونے والے دونوں بچوں کی لاشیں ریس کلب کے تالاب سے مل گئیں،پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔ ریس کلب کوٹ لکھپت کے لیبر انچارج قطب شیر نے بتایا کہ جب گھوڑوں کو نہلانے کیلئے تالاب میں اتارا تو دو بچوں کی لاشیں تیرتی ہوئی پانی کی سطح پر آ گئیں جس کے فوری بعد اس نے پولیس اور ریسکیو 1122کو اطلاع دی اورلاشوں کو تالاب سے باہر نکال کر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔ قطب شیر نے بتایا کہ کلب میں سایہ دار درخت بھی ہیں اور لوگ اکثر یہاں بیٹھنے کے لئے آ جاتے ہیں ،ہو سکتا ہے کہ بچے نہانے کے لئے تالاب میں اترے ہوں اور تیس فٹ گہرے تالاب میں ڈوب گئے ہوں ۔بچوں کی عمریں سات سے آٹھ سال کے درمیان ہے اور انکی شناخت شفاقت اور عبد الرحمن کے نام سے ہوئی ہے جو قریبی علاقہ گوندل چوک کے رہائشی ہیں۔ عبد الرحمن کی والدہ صغریٰ بی بی نے بتایا کہ ان کا بیٹا شفاقت کے ہمراہ جمعرات کی دوپہر فلٹر یشن پلانٹ سے پانی لینے گھر سے نکلا لیکن واپس نہ آیا جس پر انہوں نے تمام مساجد میں اعلانات اور ہر جگہ تلاش کی لیکن دونوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا اور گزشتہ روز پولیس نے لاشیں ملنے کی اطلاع دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور ایس پی ماڈل ٹاؤن مستنصر فیروز بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصل وجوہات پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی تاہم ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر واقعہ بچوں کے ڈوبنے کا ہے تاہم دیگر پہلوؤں کو بھی مد نظر رکھ کر تفتیش کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…