فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد کے نواحی علاقے سمندری میں جعلی پیر نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری میں جعلی پیر نے استانے پر آئی ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد خاتون نے متعلقہ تھانے کو اگاہ کیا اور پولیس نے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اپنے بچے کیلئے تعویز لینے کیلئے پیر کے استانے پر آئی تھی مگر ملزم نے موقع پا کر خاتون سے زبردستی کی او ر فرا ر ہو گیا تاہم بعد میں پولیس نے اسے گرفتا ر کر کے مقدمہ درج کر لیا عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ خاتون نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے مدد طلب کی مگر استانے پر موجود پیر کے کسی مرید نے خاتون کی مدد نہیں کی ۔