مظفر آباد (این این آئی) آزاد کشمیر میں بجلی کے محکمے نے الیکشن کمیشن آفس اور آئی جی پولیس سمیت متعدد سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع کر دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر میں محکمہ برقیات نے ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آفس، آئی جی پولیس، چیئرمین احتساب بیورو، محکمہ مالیات اور سروسز کی بجلی کاٹ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تمام محکمے 42 کروڑ روپے کے نادہند ہ ہیں جس کے باعث ان کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔