اسلام آباد (این این آئی)نئی سیاسی صورتحال ،نئے اقدامات،تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سِر جوڑ کر بیٹھ گئی،اہم فیصلے، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ٹی او آرز اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شفقت محمود ٗشیریں مزاری، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے۔ اجلاس میں ٹی او آرز اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کیساتھ ساتھ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیااور اہم فیصلے کئے گئے