جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

جمہوریت آمریت کے آسیب کے نیچے ۔۔۔ رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت آمریت کے آسیب کے نیچے زندہ رہی ہے ،ہمارے تمام مسائل کا حل جمہوریت ہی ہے ، جمہوری ملکوں میں وہ خرابیاں نہیں جو ہما رے یہاں ہیں ،جمہوریت کی تمام خرابیوں کا حل مزید جمہوریت میں ہے آمریت میں نہیں ،قانون سے بالا اور جمہوریت سے متصادم حالات پیدا کرنے کا زمانہ گزر چکا ،جمہوریت اور سیاست کی بقا میں میڈیا ایک ضامن کا کردار ادا کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکٹرانک میڈیا پروڈیوسر ز رائٹس ایسوسی ایشن (ایمپرا) کے پہلے سالانہ یو م تاسیس کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد، اراکین پنجاب اسمبلی میاں نوید علی ، صباصادق ،فائزہ ملک، جماعت اسلامی کے رہنما فرید احمد پراچہ ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر چیمہ ، عندلیب عباس، میاں عمران مسعود ، ارشاد عارف ، سلمان غنی ، گلوکار جسی سنگھ ، اداکار افتخار ٹھاکر اور پروڈیوسر ز رائٹس ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب چوہدری سمیت عہدیداران اور نجی چینلز کے پروڈیو سرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ صحافت ،سیاست اور جمہوریت کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے ، جمہوریت نہ ہو تو کیسی صحافت اور کیسی سیاست ،اس بات میں کوئی دوسری رائے نہیں ہے کہ اِس وقت ملک میں آئین اور قانون کی مکمل عملداری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ دنیا کے جمہوری ملکوں میں وہ خرابیاں نہیں جو ہما رے یہاں ہیں لیکن اگر آج ملک میں کچھ مسائل نظر آتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں زیادہ عرصہ آمریت رہی ہے اور اگر جمہوریت رہی بھی ہے توآمریت کے آسیب کے نیچے زندہ رہی ہے ،آج اگر اینکر صاحبان سرعام کسی بھی شعبے میں برائیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تو یہ جمہوریت کے ہی سبب ممکن ہے ،اب صحافت کو دبانے کے زمانے گزر گئے ۔انہوں نے کہا کہ کبھی ایف بی آر اور کبھی احتساب بیورو کے ذریعے ملکی مسائل کو حل کرنے کی کو شش کی گئی اور بھی بہت سے جابرانہ طریقے اپنائے گئے لیکن تمام مسائل کا حل صرف جمہوریت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی تمام خرابیوں کا علاج مزید جمہوریت میں ہے آمریت میں نہیں ، جمہوریت اور سیاست کی بقا میں میڈیا ایک ضامن کا کردار ادا کر رہا ہے ،میڈیا طاقتور تو ضرور ہے لیکن اسے اپنے کارکنوں کے حقوق کی فراہمی کو بھی یقینی بنانا چاہیے اور ویج بورڈ ایوارڈ پر عملدرآمد ممکن بنا یا جا نا چاہیے ۔ اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے وعدہ کیا کہ ایمپرا کے آئندہ سالانہ یوم تاسیس سے پہلے پہلے اس تنظیم کو حکومت پنجاب کی جانب سے دفتر مہیا کر دیا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک طبقہ موجود ہے جو آئین سے بالا حالات کی امید رکھتا ہے ،لیکن اسے اپنی یہ غلط فہمی دور کر لینی چاہیے کیونکہ قانون سے بالا اور جمہوریت سے متصادم حالات پیدا کرنے کا زمانہ گزر چکا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…