اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا چوہوں پر اہم اجلاس، پارلیمنٹ لاجز چوہوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس میں بھی چوہوں نے یلغار کی ہوئی ہے۔ ممبر پارلیمنٹ مسرت رفیق نے کہا کہ مجھے کچھ عرصہ قبل ایک چوہے نے کاٹ لیا تھا جس کی وجہ سے لگاتار کئی دن ویکسین لگوانی پڑی۔ دریں اثناءپارلیمنٹ لاجز سے چوہوں کے خاتمے کیلئے چینی ماہرین کو بھی طلب کیا گیا لیکن وہ اس مسئلے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ واضح رہے کہ ارکان اسمبلی گزشتہ کئی ماہ سے چوہوں کیخلاف شکایتیں درج کروا رہے ہیں لیکن انتظامیہ چوہوں کو قابو کرنے میں قطعی بے بس نظر آ رہی ہے۔ ممبران اسمبلی کا کہنا ہے کہ چوہے ان کی اشیائے خورد و نوش کھا جا تے ہیں ۔