بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

لندن میں ن لیگ کی بدلہ لینے کی تیاریاں جمائمہ خان کے گھر کے باہر کیا ہو گا؟

datetime 26  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) برطانیہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی رہائش گاہ کے باہر اتوار کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مظاہرے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، یہ مظاہرہ اس لئے کیا جا رہا ہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر ناصر بٹ نے بتایا کہ تحریک انصاف نے سیاست میں غلط روایات قائم کر رکھی ہیں اور انہیں چاہیے تھا کہ اگر انہوں نے وزیراعظم کے خلاف مظاہر کرنا تھا تو وہ پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر کرتے، لیکن وزیراعظم کے بیٹے حسن نواز کی ذاتی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کر کے ایک غلط روایت قائم کی ہے، اسی لئے مسلم لیگ (ن) برطانیہ نے اتوار کو جمائما خان کے گھر کے باہر دوپہر ایک بجے مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہاں عمران خان سے یہ مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اس بات کا اعلان کریں گے جمائما خان سے علیحدگی کے بعد ان کے گھر آنا جانا غیر اسلامی ہے یا نہیں کیونکہ عمران خان جمائما کے گھر آ کر رہائش اختیار کرتے ہیں اور لندن میں میئر کے الیکشن میں جمائما کے بھائی کیلئے انتخابی مہم چلا کر عمران خان نے یہودی لابی کو خوش کرنے کی کوشش کی تاہم مسلمانوں نے صادق خان کو کامیاب بنا کر عمران خان کی سازش کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی آڑ میں تحریک انصاف یہودی لابی کی پاکستان مخالف سر گرمیوں کو کامیاب بنانا چاہتی ہے جسے محب وطن پاکستانی ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کے مظاہرے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور عہدیداروں کو آگاہ اس بارے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…