بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا نئے طالبان امیر ملا ہیبت اللہ کی تقرری میں کیا کردار ہے؟افغان پولیس چیف کا پاکستان پر بیہودہ الزام

datetime 26  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغان صوبہ قندھار کے پولیس چیف جنرل عبدلرازق نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے طالبان کے نئے امیر ملا ہیبت اللہ اخوانزادہ کی تقرری میں اہم کردار ادا کیا ہے ،ملا ہیبت اللہ تمام طالبان کو متحدہ نہیں کرسکیں گئے۔جمعرات کو افغان ٹی وی چینل ’’طلوع نیوز‘‘کو دیئے گئے انٹرویو میں صوبائی پولیس چیف جنرل عبدلرازق کا کہنا تھا ہے کہ طالبان کے نئے امیر کو پاکستان اور طالبان کے چند اراکان نے مقرر کیا ہے اس کی وجہ سے وہ طالبان کے درمیان کسی بھی اتحاد کو برقرار رکھنے کے قابل نہیں ہونگے۔انکا کہنا تھاکہ پاکستان اب بھی طالبان پر اپنا موثر اثر رسوخ رکھتا ہے اور طالبان پاکستان کے بغیر فیصلے کرنے کے قابل نہیں ہیں۔انکا مزید کہنا تھاکہ نام طالبان اور امارات اسلامیہ ہے لیکن پردے کے پیچھے غیر ملکی ممالک ہیں جن میں ایران ،روس اور پاکستان شامل ہیں۔طالبان ان ممالک کے مفادات کیلئے کام کررہے ہیں۔افغان حکومت اور بین الاقومی برادری اس کے بارے میں سب جانتے ہیں۔قندھار پولیس چیف نے طالبان کو مذاکرت میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ اگر وہ اپنے امیر جیسا انجام نہیں چاہتے تو وہ امن عمل میں شامل ہوجائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…