بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شاندار پیش رفت ،کون سے ممالک پاکستان کے سپر مشاق اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے خرید رہے ہیں ؟

datetime 26  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دفاعی پیداوار کے شعبہ میں شاندار پیش رفت کی ہے، کئی ممالک پاکستان کے سپر مشاق اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے خرید رہے ہیں جو اعلی ترین بین الاقوامی معیارات کے حامل ہیں، پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوطرفہ خوشگوار تعلقات ہیں اور مالدیپ کو تمام شعبہ جات میں پاکستان کی مسلسل حمایت حاصل ہے، امید ہے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔ صدر ممنون حسین نے دفاع کے شعبہ میں دوطرفہ قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے اہلکاروں کو تربیتی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ وہ جمعرات کو مالدیپ کے وزیر برائے دفاع و قومی سلامتی آدم شریف عمر سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان میں مالدیپ کے ہائی کمشنر احمد سلیم بھی موجود تھے۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ تمام ایشوز پر بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔ صدر ممنون حسین نے دفاع کے شعبہ میں دوطرفہ قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مالدیپ کے اہلکاروں کو تربیتی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دفاعی پیداوار کے شعبہ میں شاندار پیش رفت کی ہے، کئی ممالک پاکستان کے سپر مشاق اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے خرید رہے ہیں جو اعلی ترین بین الاقوامی معیارات کے حامل ہیں۔ مالدیپ کے دفاع اور قومی سلامتی کے وزیر آدم شریف عمر نے مسلسل کثیر الجہتی معاونت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مسلم برادر ممالک کے درمیان گذشتہ 50 سال سے خوشگوار تعلقات ہیں۔ وزیر دفاع نے اس امر کو سراہا کہ پاکستان نے ہمیشہ غیر مشروط مدد کی ہے انہوں نے بالخصوص ملک کے مشکل حالات کے دوران پاکستان کی طرف سے فراہم کی جانے والی معاونت کا ذکر کیا۔ آدم شریف عمر نے کہا کہ وہ پاکستان آرڈننس فیکٹری کی معیاری دفاعی مصنوعات سے بہت متاثر ہیں جو ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا گھر تصور کرتے ہیں اور بالخصوص پاکستان کے عوام کے دوستانہ اور محبت کے رویہ کے متاثر ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اس ضمن میں پاکستان کی مہارت اور تجربہ سے استفادہ کا خواہاں ہے۔صدر ممنون حسین نے مالدیپ کے صدر اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…