منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حکومت اور پرائیویٹ سکول ایک بار پھر آمنے سامنے، حکومتی احکامات کھوہ کھاتے

datetime 26  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا( آن لائن ) پرائیویٹ سکولوں نے حکومتی احکامات ماننے سے انکار ، یکم جون سے سرکاری تعطیلات نہ کرنے بلکہ پیپر لینے کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی اور 3ماہ کی یکمشت فیس لینے کیلئے چالان فارم جاری کردیئے گئے حکومتی احکامات کھوہ کھاتے ، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے شدید گرمی کے باعث یکم جون سے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ پچھے ہفتے درجہ حرارت 50 سے زائد ہوجانے پر وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے 24 مئی سے سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا تھا اور پرائیویٹ سکولوں کو بھی حکم دیا تھا کہ وہ یکم جون سے اپنے تمام تعلیمی ادارے بند کردیں لیکن تعلیمی اداروں نے حکومتی احکامات کوماننے سے انکار کردیا ہے اور اب کئی سکولوں نے یکم جون سے پیپر لینے کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہیں اور طلبہ وطالبات کو یکمشت 3 ماہ کی فیسیں ادا کرنے کیلئے ہر ماہ کے الگ چالان فارم جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ حکومت پنجاب نے واضح حکم دیا تھا کہ کوئی بھی پرائیویٹ سکول یکمشت فیس وصول نہیں کرے گا اس ضمن میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام پرائیویٹ سکول من مرضی کرتے ہوئے حکومتی احکامات کو بالائے طاق رکھ کر فیسیں اکٹھی کرنے لگ گئے ہیں ذرائع کے مطابق یہ بھی پتہ چلا ہے کہ کئی سکولوں کو نوٹس بھی ارسال کیئے گئے ہیں لیکن انہوں نے انہیں بھی بالائے طاق رکھا ہے محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق تمام پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی جو سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…