بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سابق صدر پرویز مشرف اشتہاری قرار، ملکی اخبارات میں اشتہارات شائع

datetime 26  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں وزرات داخلہ کو سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے کے فیصلے کی روشنی میں اخبارات میں اشتہار شائع کرانے کا حکم دے دیا۔ وزرات قانون و انصاف سابق صدر کے خلاف اخبارات اشتہار شائع کرانے سے معذرت کرچکی ہے،جمعرات کو خصوصی عدالت کے ذرائع کے مطابق سنگین غداری کیس میں مسلسل عدم حاضری پر خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دو اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کا حکم دیا تھا اور اس کیلئے خصوصی عدالت کے رجسٹرارکی طرف سے وزارت قانون و انصاف کو ایک خط اور اشتہار کا ڈرافٹ ارسال کیاگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے خصوصی عدالت کے رجسٹرار کو جوابی خط لکھتے ہوئے کہا کہ اشتہار دینے کا معاملہ وزارت قانون و انصاف کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اخبار میں اشتہار اور اس کی ادائیگی کیلئے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اب خصوصی عدالت کے رجسٹرار کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دینے کیلئے اخبارات میں اشتہارات شائع کرنے سے متعلق وزرت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے اور خط کے ساتھ اشتہارات کا ڈرافٹ بھی ارسال کیا گیاہے،یہ اشتہارایک قومی اردو روزنامے اور ایک انگریزی کے بین الاقوامی روزنامے میں شائع کرنے کا کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں وزارت داخلہ مدعی ہے اور اس کی شکایت پر ہی خصوصی عدالت میں کیس چل رہاہے اور کیس کی تفتیش ایف آئی اے کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…