راولپنڈی(آن لائن)کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایان علی کی عدم حاضری پر ان کے وکیل لطیف کھوسہ نے اپنی موکلہ کو ایک دن کے لیے استثنیٰ کی دینے کی درخواست کی، ایان علی کے وکلا کی جانب سے میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش نہ کیے جانے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا، جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایان علی بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں تاہم انہوں نے میڈیکل ستڑی فیکیٹ واٹس ایپ کیا ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزمہ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں بریت کی درخواست زیر سماعت ہے۔ جس کی وجہ سے کیس کا تمام ریکارڈ عدالت عالیہ میں ہے ، اس لئے مقدمے کی سماعت نہیں ہوسکتی، اب آئندہ سماعت لاہور ہائی کورٹ سے کیس کا ریکارڈ واپس آنے پر ہی ہوگی۔واضح رہیکہ گزشتہ برس ایان علی راولپنڈی ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی دبئی لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
پاکستانی شہری نے ابوظہبی میں ایک کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا



















































