اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لیسکو ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی بجلی چوروں پر گرج پڑے، عابد شیر علی نے کہا کہ ہم نے سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا پلان بھی بنا لیا ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف پولیس سے سخت کارروائی کروائیں گے۔ پولیس نے کام نہ کیا تو تھانوں کا بھی گھیراﺅ کریں گے۔ عابد شیر علی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان رات کو سیلفیاں لیتے ہیں اور دن میں بیانات دیتے ہیں ۔ جس سے لوگوں میں نفرت پیدا ہوتی ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان صاحب زبان ہمارے پاس بھی بہت لمبی ہے ، بلکہ آپ سے 6 فٹ زیادہ لمبی ہے۔ خیبر پختونخواہ میں خطرناک چوہوں نے ڈیرے جما لئے ہیں۔ کے پی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔