اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کا خواتین کے حوالے سے نئے بل پر غور، ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نئے بل پر غور و فکر کر رہی ہے۔ بل کے مطابق خاتون نرسوں پر مرد مریضوں کی تیمار داری پر پابندی ہوگی۔ بل متن کے مطابق شوہر کو بیوی پر ہلکا تشدد کرنے کی اجازت ہوگی۔ بل میں 163 دفعات تیار کی گئی ہیں۔ بل کا مسودہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مفتی امداد اللہ نے تیار کیا ہے۔ بل کے مطابق عورت سے زبردستی مشقت لینے پر پابندی ہوگی۔ باشعور لڑکی کو قبول اسلام کا حق حاصل ہوگا۔ دوران جنگ عورت کو قتل کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔غیر ملکی مہمانوں کے استقبال میں عورتیں شامل نہیں ہوں گی۔بل کے مطابق عورت کی قرآن پاک سے شادی جرم ہوگی اس کے مرتکب افراد کو 10 سال قید کی سزادی جائیگی۔ جہیز کے مطالبے اور نمائش پر پابندی ہوگی۔ غیرت کے نام پر قتل، کارو کاری، سیاہ کاری جیسی رسوم پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔واضح رہے کہ بل کے مسودے پر غور کیا جا رہا ہے۔