اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایوان سے اکثر غائب رہنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب اسمبلی پہنچے تو عقیدت مندوں کی لائن لگ گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نشست پر براجمان ہوئے تو ارکان اسمبلی کی لائن لگ گئی، ارکان اسمبلی وزیر اعلیٰ مصافحہ کرتے رہے اور ہاتھ پر بوسے دیتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب لمبے وقفے کے بعد ایوان میں آئے تھے۔ خادم اعلیٰ کو ایوان میں موجود پا کر مریدین جذبات قابو میں نہ رکھ سکے۔