اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اس وقت مصیبت میں پھنس گئے جب لند کی سڑکوں پر عوام نے ان کیخلاف شدید ترین نعرے بازی کر دی۔ پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعت کے سربراہ لندن دورے پر گئے ہوئے ہیں ۔ جہاں انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ شدید پریشان نظر آئے۔ مولانا فضل الرحمن کو دیکھ کر سینکڑوں لوگ جمع ہو گئے اور ”گو ڈیزل گو“ کے نعرے لگا دیئے۔ مجمعے نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”تمہیں شرم آنی چاہئے“۔ سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں لندن میں موجود پاکستانی کمیونٹی مولانا فضل الرحمن سے شدید نالاں نظر آئی جبکہ مولانا کے ذاتی محافظ انہیں مشتعل افراد سے بچاتے رہے۔