کراچی(این این آئی)سندھ میں صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی درینہ خواہش 8سال بعد پوری ہو گئی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے آٹھ سال قبل حکومت سے بلٹ پروف گاڑی کی درخواست کی تھی۔شہلا رضا نے کہا ہے کہ تمام ارکان دو تین سال بعد گاڑی تبدیل کر لیتے ہیں لیکن حکومت نے مجھے آٹھ سال بعد گاڑی دی ہے ۔ سندھ اسمبلی میں استانی کا رول ادا کرنے والی شہلا رضا نے کہا ہے کہ زندگی میں پہلی بار بلٹ پروف گاڑی استعمال کروں گی جس کےلیے حکومت کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے آٹھ سال بعد یاد کیا ۔
حکومت سندھ نے سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی جان کو خطرے کے پیش نظر انھیں بم پروف گاڑی مہیا کردی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی منظوری کے بعد شہلا رضا کو بم پروف گاڑی مہیا کردی گئی ہے جس کی مالیت 51 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہلا رضا نے وزیر اعلی سندھ کو اپنی جان کو خطرے سے متعلق آگاہ کیا تھا جس کے بعد وزیر اعلی سندھ محکمہ خزانہ کو ان کے لیے بم پروف گاڑی کے لیے رقم جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔
شہلا رضا کو 8 سال بعد بڑی خو شخبر ی مل گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں