جیکب آباد( آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماایاز احمد لاہوتی یرقان کے باعث انتقال کرگئے ، سیاسی، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں کا اظہار افسوس۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور جیکب آباد شہر کی معروف شخصیت ایاز احمد لاہوتی گذشتہ روز کراچی کی ایک اسپتال میں کالے یرقان کے باعث انتقال کرگئے، مرحوم کی لاش جیکب آبادلائی گئی جنازے نماز میں شہر کی سیاسی، سماجی اور دینی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا، سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤںمحمد اسلم ابڑو، ڈاکٹر اے جی انصاری، حافظ میر محمد بنگلانی، محمد اکرم ابڑو، دیدار لاشاری، حماد اللہ انصاری اور دیگر نے ایاز احمد لاہوتی کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایاز احمد لاہوتی نے ہمیشہ شہر کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی اور ہر جدوجہد میں اول دستے کا کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔