واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ نے کالعدم تحریک طالبان کے طارق گیدڑ گروپ اور جماعت الدعوۃ کو دہشت گرد قرار دے دیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہامریکہ نے کالعدم تحریک طالبان کے طارق گیدڑ گروپ اور جماعت الدعوۃ کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے ۔امریکی شہری دونوں گروپوں کے ساتھ کوئی لین دین یا تعلق نہیں رکھ سکیں گے ۔امریکہ میں موجود دونوں گروپوں کے تمام اثاثے منجمند کر دیئے گئے ہیں اور امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی سرگرمیوں کی تحقیقات کرنے کا اختیار ہو گا۔ محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طارق گیدڑ گروپ کے سربراہ عمر منصور نے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرایا ۔طارق گیدڑ گروپ آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ طارق گیدڑ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ہے ۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ جماعت الدعوۃ پشاور اور افغانستان میں سرگرم ہے ۔