منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، دودہشت گردبھائی رنگے ہاتھوں گرفتار

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کندھ کوٹ(این این آئی)وفاقی حساس ادارے کے معاونت سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی دودہشگردبھائی بم نصب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتاراسلحہ گولیاں،کارتوس ۔تار،آئی ڈی بم ،ڈیٹونیٹر ،ٹائمراورپانچ کلودھماکہ خیزموادبھی برآمدکرنے کادعویٰ تفصیل کیمطابق ایس پی کشمورایٹ کندھ کوٹ عمرطفیل گنڈاپورنے ایس پی دفترکندھ کوٹ میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیاہے کے پولیس نے وفاقی حساس ادارے کی معاونت سے دہشتگردی کی بڑی کاروائی کوناکام بناتے ہوئے ریلوے ٹریک پر بم نصب کرتے ہوئے دومبینہ دہشتگردجوآپس میں بھائی بتائے جاتے ہیں جن میں منظور،محمد امین ولد ارباب نندوانی کو تھانہ جمال کے حدود تحصیل تنگوانی کے علائقہ گاؤں نورمحمد جمالی میں ریلوے ٹریک پرکاروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاہے ایس پی نے مزید دعویٰ کیاکے گرفتار دہشتگرد BRAکے کمانڈرلانگڑی بگٹی سب کمانڈرخاکی بگٹی نے انہیں مسافرٹرین کو اڑانے کا ٹاسک دیا تھا دونوں مبینہ دہشتگردسندھ بلوچستان کے سرحدی پٹی کے علائقہ کے مکین ہیں جن پر پانچ مقدمات قتل اغوالوٹ مارکے درج ہیں تین ضلع کشموراوردوضلع جیکب آبادمیں درج ہیں جیکب آبادکے تھانہ بھاہوکے دوتنگوانی کے دواورایک جمال تھانہ کا مقدمہ درج ہے جن سے 01آئی ڈی بم، 05کلودھماکہ خیزموادجسے پریس کانفرنس کے دؤان ناکارہ بھی نہیں بنایاگیاتھاجسے صحافیوں کو دوررکھاگی ا01 سرکٹ،02 ٹائمر، 02 فیوز ،10 میٹرتار،رائفل،01بندوق بھی برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیاگیاہے اس موقع پر کاروائی میں حصہ لینے والے پولیس تھانہ جمال کے تھانیدار۔ علی بیگ بجارانی ایس پی کے ترجمان اطہر چنہ ودیگرپولیس عملداران بڑی تعداد میں موجودتھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…