اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں ایک نیا شہر بسانے کا اعلان کردیا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹرپراپنی ٹوئیٹس میں عمران خان نے لکھاکہ بٹگرام سے واپسی پر دیکھاکہ تقریباً9000فٹ کی بلندی پر سیاحوں کیلئے ایک ہل سٹیشن بن سکتاہے جہاں پانی بھی موجود ہے ، خیبرپختونخواکابینہ سے بات کروں گاکہ نئے ہل سٹیشن کوماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نتھیاگلی کی طرز پر کیسے ڈیویلپ کیا جاسکتاہے ۔اس سے پہلے عمران خان نے ہائیڈرل پاورپراجیکٹ کا افتتاح کیا اور ٹوئیٹر پر بتایاکہ پانچ بلین روپے سے تعمیر ہونیوالے منصوبوں سے ساڑھے تین لاکھ لوگوں کو بجلی ملے گی اور تین چھوٹے ہائیڈرل پراجیکٹس سے پہاڑی علاقوں میں مقیم غریب لوگوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات ملے گی جن کا افتتاح بٹگرام ضلع میں کردیاگیا، پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواکے لوگوں سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کررہی ہے ۔