اسلام آباد (این این آئی)ولی محمدکے پاکستانی شناختی کارڈ کامعاملہ،چوہدری نثار نے کارروائی کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس میں جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی زیر صدارت نادرا ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی جی پاسپورٹ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں جعلی شناختی کارڈزاور اس کی بنیاد پر بنائے گئے پاسپورٹس بات چیت کی گئی اور جعلی شناختی کے اجراء کی روک تھام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ولی محمد کے جعلی شناختی کارڈکے معاملے پر بھی بات کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث افرادکیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اور نادرا و پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کے درمیان رابطہ بہتربنانے پراتفاق ہوا۔