پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا ؟ وزیر اطلاعات و نشریات کی اطلاع نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اقتدار کیلئے اقدار کا جنازہ نکالنے والے عمران خان کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیر اعظم کا دامن صاف ہے، اسی لئے انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر دیا،عمران خان کا دامن بھی صاف ہوتا تو وہ بھی احتساب کیلیے پیش ہوتے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف سوات کے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبے لے کر گئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سڑک سے سوات جاتے تو انہیں نئے خیبر پختونخوا کے کھنڈرات نظر آجاتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان گزشتہ 3 سال سے ایک ہی تقریر کرر ہے ہیں، انہیں چاہے کہ جلسوں میں عوام کا پیسہ ضائع کرنے کے بجائے ایک کیسٹ ریکارڈ کرالیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم کے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کیلئے سوات گئے ۔ انہوں نے کہا جہانگیر ترین کے معاف کرائے گئے قرضے قومی دولت ہیں ، اسی قومی دولت سے عمران خان عیاشی کرر ہے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اقتدار کیلئے اقدار کا جنازہ نکالنے والے عمران خان کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شوکت خانم میں ایمرجنسی علاج کرایا تھا اور باقاعدہ علاج کیلئے باہر بھی گئے تھے



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…