اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

فیصل آبادمیں 70سالہ دولہے کے ساتھ وہ ہوگیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں خاتون نے سابق شوہر اور ساتھیوں کی مدد سے 70 سالہ دولہا کو اغوا کر لیا۔ مغوی کے بیٹے محمد شکیل کی درخواست پر پولیس نے شبانہ بی بی اس کے سابق شوہر خادم حسین سمیت 9افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سیالوی کالونی کے رہائشی محمد شکیل کے ستر سالہ والد محمد اسلم نے کچھ عرصہ قبل ایک خاتون شبانہ بی بی سے ایک مکان خریدا جس دوران خاتون نے اپنے شوہر خادم حسین سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ کر کے طلاق لے لی اور ستر سالہ محمد اسلم سے شادی رچا لی۔ شبانہ بی بی اپنے ستر سالہ شوہر اسلم کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیاتی رہی۔ گزشتہ روز خاتون نے محمد اسلم کو ایک پلاٹ خریدنے کے بہانے اپنے پاس بلایا جس دوران محمد اسلم گھر سے 2لاکھ 68ہزار کی رقم لے کر گیا جس کو خاتون نے اپنے سابق شوہر خادم حسین سمیت 9 ساتھیوں کی مدد سے اغوا کر کے غائب کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوی سترسالہ دلہے کی تلاش شروع کر دی ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…