لاہور( آئی این پی) سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم سولو فلائٹ نہیں کر پشن کیخلاف اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں ‘ تحر یک انصاف’’ سڑکوں‘‘ پرآئیگی تو کر پٹ حکمران جیلوں میں ہوینگے‘کل (سوموار) پنجاب اسمبلی کے سامنے کسانوں کے ساتھ ملکر کر پشن کیخلاف دھر نہ دیں گے ‘حکمرانوں کا کر پشن میں کوئی ’’ثانی ‘‘نہیں ‘(ن) لیگ والوں کے سوا سب کو خیبر پختونخواہ میں تبدیلی نظرآرہی ہے اور پنجاب میں کر پشن اور لوٹ ما ر کا بازار بھی پوری قوم دیکھ رہی ہے ‘پنجاب کے حکمران بجلی کی بدترین لوڈشیڈ نگ کیخلاف اب مینار پاکستان پر کیمپ کیوں نہیں لگاتے ؟۔ ہفتے کے روز اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف جب سڑکوں پر آتی ہے تو کر پٹ حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ جاتی ہے اور اگر اب بھی تحر یک انصاف ملک میں کر پشن کے خاتمے اور احتساب کیلئے سڑکوں پرآئی تو پھر حکمران بھی سن لیں کہ کر پشن کر نیوالے اقتدار کے ایوانوں میں نہیں بلکہ جیلوں میں ہوں گے جہاں ان کا مکمل احتساب کیا جا ئیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک کو کر پشن سے بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں ہم کسی صورت سولو فلائٹ نہیں کر نا چاہتے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں کر پشن کیخلاف متحد ہو جائیں اور ملک کر پشن اور لوٹ مارکے نظام سے مکمل نجات دلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ23مئی کو پاکستان کسان اتحاد کے کسانوں کیساتھ ملکر کر پشن اور کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے دھر نہ دیا جائیگا اور کسانوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا جا ئیگا۔